کمشنر کراچی کا مختلف علاقوں کاد ورہ، صدر امپرومنٹ منصوبہ پر کام کامعائنہ
اتوار 19 جون 2016 17:52
کراچی ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) ایمپریس مارکیٹ کے اطراف صدر امپرومنٹ منصوبہ پر کام شروع ہو گیا ہے، پہلے مرحلہ میں مینسفیلڈ اسٹریٹ کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جہاں تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے جولائی کے اواخر تک مینسفیلڈ پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے صدر امپرومنٹ منصوبہ کا جائزہ لینے کے لئے صدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور منصوبہ پر کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہیں مینسفیلڈ اسٹریٹ پر منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ صدر امپرومنٹ منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کریں دن رات کام کریں اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبہ بر وقت مکمل ہو۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی سلیم راجپوت، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولمنٹ کمشنر کراچی آفس، سید محمد شکیب ،سینئر ڈائریکڑ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، انجینئر نوید اظہار اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے۔
کمشنر کو بتایا گیا کہ صدر منصوبہ میں پیڈسٹرین زون، فوڈ اسٹریٹ اور نائٹ بازار کی تعمیر کے منصوبہ شامل ہیں منصوبہ پر تین مرحلوں میں کام ہو گا اورچھ ماہ تک منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔ ایمپریس پارکیٹ کے کے بالمقابل میر کرم علی تالپور روڈ ، پریڈی اسٹریٹ اور راجہ غضنفر علی روڈ کو پیڈسٹرین زون قرار دیا جائے گا۔ پریڈی اسٹریٹ ،میر کرم علی اور تالپور رود اور راجہ غضنفر روڈ پر پیڈسٹرین زون میں پیدل چلنے والوں کے لئے مخصو ص ہوں گے۔ ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہو گی۔ میر کرم علی تالپور روڈ اور پریڈی اسٹریٹ پر فوڈ اسٹریٹس قائم کی جائیں گی جبکہ راجہ غضنفر علی روڈ پر نائٹ بازار قائم کیا جائے گا۔ ٹریفک کے لئے مینسفیلڈ اسٹریٹ اور داؤد پوتہ روڈ کو مخصوص کیا جائے گا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلہ پر شروع کیا جانے والا مینسفیلڈ اسٹریٹ کی بحالی کام جاری ہے، سیوریج لائنیں نصب کر دی گئی ہیں، سٹرک اور فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت کی جارہی ہے، سڑک کی کارپیٹنگ عید کے بعد شروع ہوگی، توقع ہے کہ جولائی کے آخری ہفتہ میں مینسفیلڈ اسٹریٹ پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا جا ئے گا۔ اس کے فوری بعد پیڈسٹرئن زون کی سڑکوں پر کام شروع ہو گا۔ اگست میں میر کرم علی روڈ داوٴد پوتہ روڈ ، پریڈی اسٹریٹ اور راجہ غضنفر روڈ پر کام شروع ہوگا۔ تیسرے مرحلہ میں خریداروں کی سہولت کے لئے شٹل سروس شروع کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.