گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں7.43فیصد کمی
منگل 21 جون 2016 14:56
اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں7.43فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مئی 2015-16ء کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کاحجم 11.468 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کارڈڈ اور کومبڈ کاٹن کی برآمدات میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 97 فیصد اور کاٹن یارن میں 32 فیصد اور خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 4.84 فیصد اضافہ ہواہے اور ان کی برآمدات 1.993 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں غذائی اجناس کی برآمدات میں 12.78فیصد کی کمی سے ان کا حجم 3.706ارب ڈالر جبکہ چاول کی برآمدات میں 9.77 فیصد کی کمی سے برآمدات 1.716ارب ڈالر تک کم ہو گئیں اسی طرح مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں بھی 5.92فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.