سپریم کورٹ، ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
منگل 21 جون 2016 16:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ منگل کو سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال کر دوبارہ کس بنیاد پر ڈالا گیا۔
کیا ایان علی دہشت گرد ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کا نام وزارت داخلہ پنجاب کی درخواست پر ڈالا گیا۔ ایان علی کسٹم آفیسر اعجاز محمود کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو جون کے حکم پر ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا لیکن محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر دوبارہ ڈالا گیا ہے۔(جاری ہے)
وزارت داخلہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ مقدمے میں درخواست خارج ہوتی ہے یا مرتکب افراد جیل جاتے ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ کیا توہین عدالت درخواست میں ایسے احکامات جاری کئے جاسکتے ہیں یا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.