پولیس و رینجرز مجرموں کے خلاف ڈھیلی پڑتی گرفت کو مضبوط بنائیں ،پاسبان
منگل 21 جون 2016 16:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) پاسبان کراچی کے میڈیا کوآرڈینیٹر جواد شیرازی اور سینئر رہنما خالد درانی نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس و رینجرز مجرموں کے خلاف اپنی ڈھیلی پڑتی ہوئی گرفت کو مضبوط بنائیں اور جرائم پیشہ گروہوں کا مکمل قلع قمع کریں ۔ رمضان المبارک میں کراچی کے تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں اور لفافوں گولیاں ملنا، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں ، موبائل فون ، نقدی چھیننے کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے ۔
پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتیجے میں کراچی کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تھا اور یہ امید باندھ لی تھی کہ اب اُن کی جان و مال محفوظ ہوتی جارہی ہے اور روشنیوں کا شہر پھر سے جگمگانے لگا ہے ۔(جاری ہے)
لیکن رمضان المبارک کے آغاز سے قبل اور اب تک ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا دوبارہ شروع ہونا شہریوں کے لئے باعث تشویش ہے ۔
بھتہ خوروں اور ڈاکوؤں نے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے ۔ پولیس کی موبائلیں جگہ جگہ عوام کی حفاظت کے بجائے ”عیدی “ جمع کرنے میں نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے بھتہ خوروں کے حوصلے اتنے بڑھ چکے ہیں کہ انھوں نے گزشتہ روز کھجور مارکیٹ کے تاجر کو بھتہ کی ڈیمانڈ اور ساتھ میں پستول کی گولیاں بھیج کر خوفزدہ کیا ہے ۔ پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ شہرمیں درجنوں خفیہ و سادہ لباس اہلکاروں کی نظروں سے چھپ کر بھتہ خوروں کی یہ کاروائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے لئے چیلنج اور لمحہ فکریہ ہے ۔ حکومت اور ادارے اپنی گرفت مضبوط کریں اور شہریوں کو امن و امان کی فضا میں رمضان المبارک کی ساعتیں گزارنے اور کاروبار کرنے دیں۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.