انگلینڈ ون ڈے ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے نئی ورلڈ لیگ کی مخالفت کردی

ورلڈ کپ اور چمپینز ٹرافی کرکٹ مداحوں کیلئے زیادہ دلچسپ ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود 50اوورز پر مشتمل یہ طرز مداحوں کے لیے زیادہ پرکشش ہے، آئن مورگن

منگل 21 جون 2016 18:02

انگلینڈ ون ڈے ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے نئی ورلڈ لیگ کی مخالفت کردی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) انگلینڈ ون ڈے ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے نئی ورلڈ لیگ کی مخالفت کرتے ہوئے ورلڈ کپ اور چمپینز ٹرافی کو کرکٹ کے مداحوں کے لیے زیادہ دلچسپ قرار دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایڈنبرگ میں رواں ماہ ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ون ڈے کرکٹ کی مقبولیت کو مزید بڑھانے کے لیے 13 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ لیگ کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مورگن کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود 50اوورز پر مشتمل یہ طرز مداحوں کے لیے زیادہ پرکشش ہے۔29سالہ انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ اس کی ورلڈ لیگ کی ضرورت ہے، کرکٹ اس وقت موزوں حالت میں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال چمپیئنز ٹرافی اس کو نمایاں کرے گی، یہ ٹورنا منٹ دیگر مقابلوں سے شاندار ہے جبکہ ورلڈ کپ ایک بہت طویل ایونٹ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسوسی ایٹ ٹیموں جیسے افغانستان، آئرلینڈ اور اسکاٹ لیڈ کی ترقی کے حق میں ہیں لیکن ساتھ ساتھ مقابلوں کا مصروف شیڈول بدستور تشویش ناک ہے۔ ۔انھوں نے کہا کہ یہ دلچسپ ہو گا کہ آئی سی سی کیسے اس ٹورنامنٹ کو ترتیب دیتی ہے جبکہ شیڈول انتہائی مصروف ہے لیکن میں کھیل کے فروغ کے حق میں ہوں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے خلاف کھیلنا اور انھیں جتنا ممکن ہو سکے زیادہ کرکٹ کھیلنے کے مواقع دینا کھیل کے فروغ کے لیے واقعی بہتر راستہ ہے ۔انگلینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکا کے خلاف 5 میچوں کی ون ڈے سیریز میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :