ملا اختر منصور پر ڈورن حملے نے عالمی سطح پر افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر دیا،پگواش
بدھ 22 جون 2016 14:34
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے کام کرنے والے گروپ پگ واش نے کہاہے کہ پاکستان میں ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ اور ان کی ہلاکت نے عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے کام کرنے والے گروپ پگ واش کی قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔امریکی جریدے میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پگواش کانفرنس آن سائنس اینڈ ورلڈ افیئرزدوحہ میں طالبان کے نمائندوں کے ساتھ قیام امن کی کو ششوں کے لئے مصروف عمل تھی کہ ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ کیا گیا اور اس کے نتیجہ میں ان کی جگہ سخت گیر خیالات رکھنے والے طالبان لیڈر کی تقرری ہوئی جس نے حکومتوں کے خلاف حملے بڑھانے کی دھمکیاں دیں ۔
پگواش کے سیکرٹری جنرل پاوٴلو کوٹا راموسینو نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات سے باہر کرنے کے بجائے ان کو بات چیت میں مشغول رکھنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کو یقین ہے کہ ڈرون حملے کے بعد امن مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔امریکی اخبارکی رپورٹ میں طالبان کے ایک رابطہ کار جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے اس ڈرون حملے نے فضا کو بہت کشیدہ کر دیا ہے اور اعتماد کی فضا کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے.یاد رہے کہ مئی میں قطر میں ہونے والے مذاکرات افغان حکومت کے نمائندوں کے بغیر ہوئے تھے جس میں وال سٹریٹ جنرل کو بھی پگواش نے بطور آبزرور مدعو کیا تھا،اس اجلاس میں طے پایا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کو امن کے لئے ایک ساتھ مذاکرات کی میز پر لے آیا جائے گا،بعد میں پگواش نے افغان حکومت پر ان مذاکرات میں باضابطہ سرکاری سطح پر شامل ہونے کا دباوٴ ڈالے بغیر ان کو جنگ بندی کے لئے ایک موقع کہہ کر مذاکرات شامل ہونے کی دعوت بھی دے دی تھی۔
وال سٹریٹ جنرل کے مطابق پگواش نے کئی مہینے لگا کر افغان قبائیلی رہنماوٴں،وارلارڈز اور سفارتکاروں کی مشاورت سے افغانستان میں قیام امن کے لئے ایک دستاویز مرتب کی تھی جس کے تحت وہاں سے امریکی فوج کے انخلاء کا ٹائم ٹیبل،طالبان کے نمائندوں کے ساتھ قائم مقام افغان حکومت کا قیام،اور انتخابات جس میں طالبان حصہ دار ہو نگے کا روڈ میپ واضح کیا تھا۔یاد رہے کہ ”پگواش“ امن کی کوششیں کرنے والی ایک نوبل انعام یافتہ تنظیم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.