مونگ پھلی کی بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے،ماہرین زراعت

بدھ 22 جون 2016 15:34

فیصل آباد۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء )ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مونگ پھلی کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے لہٰذا کاشتکار فصل کیلئے کھادوں کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کیلئے اپنی زمین کا تجزیہ کروائیں اور تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال یقینی بنایاجائے تاکہ کاشتکاروں کو بہتر فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔