گاؤں کی سطح پر مرغیاں پالنے والوں کو مراعات دی جائیں گی،نسیم صادق

بدھ 22 جون 2016 15:34

فیصل آباد۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء ) لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے سیکرٹری نسیم صادق نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام رورل پولٹری کی ترویج اور ترقی کے لئے گاؤں کی سطح پر دیہی مرغیاں پالنے والوں کو متعدد سہولیات اور مراعات دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمندری کے قریب رورل پولٹری فارمرز سے میٹنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک منیر شامی، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل، انچارج پولٹری لیب سمندری ڈاکٹر جمیلہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ مرغبانی کے فروغ سے نہ صرف دیہی سطح پر روزگار کے مواقع میسر آسکتے ہیں بلکہ دیہی نسل کی مرغیوں کی افزائش سے خوراک کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رورل پولٹری فارمز کو محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے کارڈ جاری کئے جائیں گے تاکہ انہیں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے تمام تر تکنیکی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :