سپریم کورٹ نے کسان کھاد سبسڈی پیکج سے متعلق نجی کمپنیوں کی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی
جمعہ 24 جون 2016 15:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے کسان کھاد سبسڈی پیکج سے متعلق نجی کمپنیوں کی توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے کمپنیوں کی سبسڈی کی مد میں معاونت کا حکم دیدیا‘ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ کیمیائی تجزیہ پشاور‘ لاہور اور کراچی کی لیبارٹریز سے کرایا جائے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں کسان کھاد سبسڈی پیکج سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران نجی کھاد کمپنی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد حکومت ہماری کھاد کا کیمیکل ٹیسٹ کرانا چاہتی ہے۔ ہماری کھاد کے معیار کا ٹیسٹ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ ہماری کھاد کے معیار کے کیمیکل ٹیسٹ کو حکومت نے کہیں بھی چیلنج نہیں کیا جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے عوام کے پیسے کی تقسیم میں بہت فراخدلی دکھائی، حکومت من پسند کھاد کمپنیوں کو سبسڈی دے رہی ہے،حکومت نے اپنے انداز پر غور نہیں کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.