ایران نے غیرقانونی طور پر داخل ہونیوالے 49پاکستانیوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا

جمعہ 24 جون 2016 16:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں داخل ہونیوالے 49پاکستانی باشندوں کوگرفتار کرنے کے بعد ایرانی حکام نے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مزید49پاکستانیوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیاگیاہے مذکورہ افراد غیر قانونی طورپر بغیر سفری دستاویزات کے ایرانی سرحد عبور کرکے وہاں داخل ہوئے تھے جنہیں گرفتار کرلیاگیاتھا جن سے تفتیش کی جارہی ہے بعدازاں انہیں ایف آئی اے حکام کے حوالے کرکے عدالت میں پیش کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :