اﷲ نے بے سروسامان 313مسلمانوں کی بدر کے میدان میں 5ہزار فرشتوں کے ذریعے مدد کر کے فتح ونصرت کے دروازے کھول دئیے، صاحبزادہ زبیر

جمعہ 24 جون 2016 23:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ معرکہ بدر نے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کردیا اﷲ نے بے سروسامان 313مسلمانوں کی بدر کے میدان میں 5ہزار فرشتوں کے ذریعے مدد کر کے فتح ونصرت کے دروازے کھول دئیے، امام شاہ احمد نورانی نے مجاہدین بدر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصبیتوں اور فرقہ واریت کے خلاف علم جہاد بلند کر کے باطل نظریات کے خلاف حق کا پرچم بلند کیا،حق و باطل کا معرکہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جے یو پی حیدرآباد کے زیراہتمام ناظم علی آرائیں کی رہائشگاہ پر غروہ بدر اورولادت امام شاہ احمد نورانی کے سلسلے میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ ہردور میں حق کے پروانوں کی اﷲ غیب سے مدد فرماتا ہے2002ء کے انتخابات میں عصبیتوں کے آفتاب کو اﷲ نے ہمیشہ کیلئے غروب کردیااور ہمیں فتح نصرت عطاء فرمائی،انہوں نے کہا کہ اب باطل پرستوں کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے اﷲ کی زمین پر خودساختہ خدا بن بیٹھنے والے فرعون و شداد جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم فکر نورانی کے حقیقی امین بن کر نظام مصطفی ﷺ کی کی جدوجہد کو تیز کردیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنایا یہاں نظام مصطفی ﷺ ہی نافظ ہو گا سیکولر ،لبرل باطل نظریات کو شکست دینے کیلئے اہل ایمان متحدہو جائیں اور اپنی صفوں کو درست کرلیں، انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتیں ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کریں اور اسلام و پاکستان دشمن طاغوتی قوتیں کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں انشاء غزہ بدر کے شہیدوں کے طفیل اﷲ ہمیں کامیابی و کامرانی سے سرفراز کرے گا،اس موقع ناظم علی آرائیں ،قاری نیاز احمد نقشبندی ،قاری شریف نقشبندی ،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،حسین بخش حسینی ،عبدالرؤف الوانی ،حافظ محمد اشفاق ،حافظ محمد اکبر اشاد نقشبندی ،محمد رضوان شیخ ڈاکٹر عارف اﷲ شاہ ،چاند نبی نے بھی خطاب کیا، تقریب میں حیدرآباد کی سیاسی سماجی صحافی اور مذہبی شخصیات اور خادمین جے جو پی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :