مالی سال 2016-17 کابجٹ عوام دوست اور علاقے کی ترقی اور خوشحال کا ضامن ہوگا، بجٹ میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا ہے، تعلیم اور صحت ترجیحات میں شامل ہیں، سرکاری سکولوں میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مفت کتابیں دی جائینگی، عارضی ملازمین کے لئے پالیسی بنائی جائیگی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا بجٹ کے حوالے سے اجلاس میں خطاب

جمعہ 24 جون 2016 23:18

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17 کابجٹ عوام دوست اور علاقے کی ترقی اور خوشحال کا ضامن ہے۔ وسائل کا منصفانہ تقسیم یقینی بنایا ہے صحت، تعلیم ، انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں تعلیم ،صحت ترجیحات میں شامل ہیں سرکاری سکولوں میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مفت کتابیں دی جائینگی صوبے کے سرکاری ریسٹ ہاوسسز کی تزعین و آرئش کے بعد سیاحوں کیلئے کھولے جائینگے۔

چلاس2میگا واٹ ڈیزل جنریٹرز سے عوامی کو بجلی فراہم کی جائیگی۔ عارضی ملازمین کے لئے پالیسی بنائی جائیگی۔ جن محکموں میں بجٹ کا مکمل استعمال نہیں کیا گیا ہے انکی انکوائری کی جائے اور جن اداروں نے بجٹ کا مکمل استعمال کیا ہے انکی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اداروں میں کفایت شعاری متعارف کرائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا بجٹ کم کیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر سال2016-17کے بجٹ کا متفقہ منظوری دی گئی۔ اس موقع پر عدالتی احکامات کی روشنی میں محکمہ تعمیرات کے ملازمین کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :