علاقہ سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، صفدر خان

ہفتہ 25 جون 2016 16:41

اٹک ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب صفدر خان نے کہا ہے کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے، عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے پولیس ہر وقت کوشاں ہے، پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک میں مساجد ، امام بارگاہوں اور سستا رمضان بازار میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔سیکیورٹی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ممکن نہیں۔عوام کو چاہیئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ سائلین کو انصاف فراہم کرنے کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھولے ہیں۔علاقہ کو جرائم سے پاک کرنا میرا اولین مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔میڈیا سے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :