این ایس جی کی رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں،سرتاج عزیز
پاکستان کو ایس سی او کی رکنیت ملنا بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، سفری دستاویزات کے بغیر کوئی افغانی شہری پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی خارجہ پالیسی پر بریفنگ
پیر 27 جون 2016 14:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ این ایس جی کی رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں، پاکستان کو ایس سی او کی رکنیت ملنا بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، سفری دستاویزات کے بغیر کوئی افغانی شہری پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
وہ پیر کو یہاں میڈیا کو خارجہ پالیسی پر بریفنگ دے رہے تھے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو پہلی ترجیح ملکی معیشت کی بحالی تھی،حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے سے جامع حکمت عملی بنائی، پرامن ہمسائیگی، وزیراعظم نواز شریف کا وژن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معطل شدہ سٹرٹیجک مذاکرات 2013 میں دوبارہ شروع ہوئے، چین دنیا میں بڑی اقتصادی قوت پر ابھر رہا ہے، پاکستان نے چین اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کو ایس سی او کی رکنیت ملنابڑی کامیابی ہے، پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، افغانستان کے ساتھ سرحد پر سرحدی نظام بہتر بنا رہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے افغانستان کے ساتھ میکنزم بنانے پر اتفاق ہوا ہے، سفری دستاویزات کے بغیر کوئی افغان شہری پاکستان داخلہ نہیں ہو سکے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، بھارت سے مذاکرات میں سب سے پہلے کشمیر پر بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئیں، میڈیا کو سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، دنیا میں پاکستان کے تشخص میں بہتری آ رہی ہے، ہمیں اپنے قومی مفاد کو ترجیح دینی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.