ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائے گا،صوبائی حکومتوں کے تعاون اور ان کی فعال شمولیت کی بدولت آئین میں انسانی حقوق سے متعلق درج تمام اصولوں پر عملدرآمد کرائیں گے، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں بہتری کی رفتار سے یورپی یونین مطمئن ہے ، جی ایس پی پلس کی تجارتی مراعات اور اس سے متعلق پاکستان پر عائد ذمہ داریوں سے متعلق یورپی یونین سے مسلسل رابطے میں ہیں
وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی وفاقی وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل سے گفتگو
پیر 27 جون 2016 18:36
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائے گا،صوبائی حکومتوں کے تعاون اور ان کی فعال شمولیت کی بدولت آئین میں انسانی حقوق سے متعلق درج تمام اصولوں پر عملدرآمد کرائیں گے، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں بہتری کی رفتار سے یورپی یونین مطمئن ہے ، جی ایس پی پلس کی تجارتی مراعات اور اس سے متعلق پاکستان پر عائد ذمہ داریوں سے متعلق یورپی یونین سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔
وہ پیر کو وزارت انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل سے گفتگو کر رہے تھے ۔خرم دستگیر نے کہا کہ انسانی حقوق پر عملدرآمد بیرونی ایجنڈا نہیں بلکہ حکومت پاکستانی آئین میں دئیے گئے اانسانی حقوق پر عملدرآمد کیلئے کاوشیں کر رہی ہے۔(جاری ہے)
جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان پر عائد ذمہ داریوں کی تکمیل میں وزیر برائے وزارت انسانی حقوق کا کلیدی کردار ہے، حکومت نے انسانی حقوق کی وزارت قائم کی ہے جو تما م صوبوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے اور انھیں انسانی حقوق سے متعلق قوانین کو بہتر کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔
وزارت تجارت اور انسانی حقوق اس سلسلے میں تربیتی ، آگاہی اور تکنیکی پروگراموں کا بھی اجراء کرے گی جس میں متعلقہ صوبائی افسران کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر کیا جائے گا۔ کامران مائیکل نے بتایا کہ وزارت انسانی حقوق کے سیکرٹری اور افسران ماہ رمضان کے بعد تمام صوبوں کا فرداًفرداًدورہ کریں گے اور صوبائی محکموں اور افسران کوانسانی حقوق سے متعلق قوانین کے اجراء اور ان پر عملدرآمدکی حساسیت سے آگاہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.