محکمہ موسمیات کے پاس60سال پرانے آلات‘22ریڈارزکی ضرورت ہے جبکہ صرف7موجود ہیں:ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات
میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 19:36
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء)پاکستان میں محکمہ موسمیات کے پاس موجود آلات اپنی تکنیکی عمر سے بھی 50سال اوپرہوچکے ہیں-سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت صرف سات ریڈارز ہیں جبکہ 22ریڈارز کی ضرورت ہے۔ ایک ریڈار کی اوسط عمر دس سال ہوتی ہے مگر پاکستان میں لگے زیادہ تر ریڈار20 سے30 سال پرانے ہیں۔
طوفان کی پیشگی اطلاع دینے والا نظام بھی60 سال پرانا ہے۔ نئے ریڈار لگنے سے طوفان کی ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ پیشگی اطلاع دی جا سکے گی۔ انھوں نے بتایا کہ مون سون کی حالیہ پیش گوئیوں میں صوبوں کو علیحدہ سے وارننگ دے دی تھی کہ کہاں سیلاب اور طغیانی آئے گی۔(جاری ہے)
آئندہ دو دن بلوچستان میں شدید بارش ہونے والی ہے جس سے چیف سیکریٹری بلوچستان کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے احمد کمال نے کمیٹی کو بتایا کہ دریاﺅں میں پانی کے بہاو سے متعلق 44 ٹیلی میٹک سسٹم لگے ہوئے ہیں جن میں سے 18 مکمل طور پر بند ہیں جبکہ باقی انتہائی خستہ حالت میں ہیں۔ وزارت پانی و بجلی یہ ٹیلی میٹک سسٹم تبدیل کرے یا پھر مرمت کرائے۔ کمیٹی ممبر کلثوم پروین نے محکمہ موسمیات اور رویت ہلال کو محکمہ موسمیات کے ماتحت کرنے کی تجویز دی۔ اس پر مشاہد حسین سید نے ریمارکس دیئے کہ رویت ہلال کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں شامل کرنا خطرناک ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.