ٹوئٹا ڈیلرشپ کے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا انکشاف
محمد علی پیر 27 جون 2016 21:01
لاہور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء) ٹوئٹا ڈیلرشپ کے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں گاڑیوں کی فروخت کے کاروبار کے لیے مشہور ٹوئٹا ڈیلرشپ کے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں نیب کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے پیر کے روز ملک کے قومی اخبارات میں اس سلسلے میں ایک اشتہار بھی شائع کیا گیا ہے۔
اشتہار میں ٹویوٹا گارڈن موٹرز لاہور کے مالکان اور سیلز آفیسر کے خلاف مبینہ دھوکا دہی سے متعلق تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیلرشپ مالکان اور سیلز آفیسر نے مبینہ طور پر صارفین سے گاڑیوں کی بُکنگ اور فروخت کے عوض وصول کی جانے والی رقوم میں گھپلا کیا ہے۔(جاری ہے)
ٹویوٹا گارڈن موٹرز میں گاڑیوں کی خرید و فروخت میں 6 کروڑ روپے سے زائد کا گھپلا کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹویوٹا گارڈن موٹرزکے ایک سیلز آفیسر نے متعدد سرمایہ کاروں کے ذریعے 30 کرولا گاڑیاں بُک کروائیں اور پھر انہیں مختلف لوگوں کو اضافی قیمت پر فروخت کیا اور پھر اس خریدو فروخت سے حاصل ہونے والا تمام پیسہ ہڑپ کر لیا۔ جو ٹویوٹا کرولا گاڑیاں خریدی گئیں ان کو مختلف قومی شناختی کارڈ پر بُک کروایا گیا تھا اس لیے ان سرمایہ کاروں کے پاس گاڑیوں کی ملکیت کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ جبکہ یہ تمام گاڑیاں انہیں کے پیسوں سے بُک کروائی گئیں تھیں۔ اس حوالے سے متعلقہ ڈیلرشپ کے سربراہ نے اپنے ادارے پر عائد کیے جانے والے الزامات کو رد کرتے ہوئے تمام قضیے کا ذمہ دار ایک سیلز مین کو قرار دیا ہے۔ جبکہ ٹویوٹا گارڈن موٹرز لاہور کے سربراہ خواجہ جہانزیب صالح کی جانب سے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ 25 سال سے گاڑیوں کے کاروباری سے وابستہ رہنے اور ایک قابل اعتمار ٹویوٹا ڈیلرشپ ہونے کی حیثیت سے ہم اپنے صارفین کا اعتماد کسی قیمت پر کھونا نہیں چاہتے۔ اس تمام تر معاملے کی ذمہ داری دھوکے باز سیلز آفیسر توفیق احمد پر عائد ہوتی ہے اور اس کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.