ترک صدر نے طیارہ گرانے پر روسی صدر سے معافی مانگ لی

ترک صدر نے ایک پیغام میں معافی کا اظہار کیا ،طیب اردگا ن نے پائلٹ کے خاندان سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار جبکہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے،ترجمان روسی صدر

پیر 27 جون 2016 21:39

ترک صدر نے طیارہ گرانے پر روسی صدر سے معافی مانگ لی

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) ترک صدر طیب رجب اردگان نے طیارہ گرانے پر روسی صدر ولادیمرپیوٹن سے معافی مانگ لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ترک صدر طیب رجب اردگان نے طیارہ گرانے پر روسی صدر پیوٹن سے معافی مانگ لی ہے۔روس میں صدارتی محل کرملن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے روس کا جنگی طیارہ مار گرانے پر روس سے معافی مانگ لی ہے۔

ترجمان کے مطابق ترکی کے صدر نے روسی صدر ولادمیر پوتن کے نام پیغام بھیجا ہے جس میں انھوں نے تباہ ہونے والے روسی طیارے کے پائلٹ کے خاندان والوں سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کرملن کے ترجمان نے کہا کہ اردگان نے اپنے پیغام میں جو کچھ ہوا اس پر دلی معذرت کا اظہار کرتے ہوئے روس سے اپنے تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

(جاری ہے)

روسی صدارتی محل کے ترجمان کے مطابق ترکی کے صدر نے اپنے خط میں کہا کہ ترکی روس کو اپنا دوست اور دفاعی شراکت دار سمجھتا ہے۔

ترکی نے روس کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ترکی نے شام کی سرحد کے ساتھ ایک روسی جنگی طیارے کو ترکی کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر تباہ کر دیا تھا۔اس واقع پر ترکی نے روس سے معافی مانگے سے انکار کر دیا تھا جس پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔روس نے اس واقعہ کے بعد ترکی پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی تھی اور روسی سیاحوں کے ترکی جانے پر بھی پابندیاں لگا دی تھیں۔اس وقت روس کے صدر ولادمیر پوتن نے کہا تھا کہ جب تک روس سے معافی نہیں مانگی جائے گی تجارتی پابندیں نہیں اٹھائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :