گورنر ہاؤس لاہور میں پاک فوج کے جوان محمد عامر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مرحوم کو سلامی پیش کی
پیر 27 جون 2016 22:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) گورنر ہاؤس لاہور میں سرکاری ملازم محمد اکرم کے صاحبزادے محمد عامر (سپاہی) جو کہ سوات آپریشن ایریا میں دوران ڈیوٹی خدمات سرانجام دیتے ہوئے برین ہیمبریج کی وجہ سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ پیرکو گورنر ہاؤس لاہور میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مرحوم کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دُعا بھی کی گئی۔(جاری ہے)
نماز جنازہ میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، گورنر پنجاب کے ملٹری سیکرٹری کرنل عاشر، اے ڈی سی میجر ناصر خاں گلزئی ، مرحوم کی یونٹ کے انچارج میجر ہمایوں اور یونٹ کے تمام فوجی جوانوں کے علاوہ مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کی یونٹ کے انچارج میجر ہمایوں نے کہا کہ محمد عامر (مرحوم) ایک بہادر سپاہی تھے اور وطن سے محبت ان کے خون میں شامل تھی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.