سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس چمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا
منگل 28 جون 2016 12:19
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور دفاعی چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس چمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے برطانیہ کے وائلڈ کارڈ پلیئر جیمز وارڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-0،7-6،6-4سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا البتہ افتتاحی روز سب سے بڑا اپ سیٹ سابق عالمی نمبر ایک خاتون کھلاڑی اینا آئیوانووک کی شکست کی صورت میں سامنے آیاانہیں روس کی عالمی 223 ایکاٹرینا الیگزینڈروا نے کسی دقت کے بغیر 2-6 اور 5-7 سے آؤٹ کلاس کرکے ایونٹ سے باہر کردیا ‘نویں سیڈ کروشیا کے مارن سلچ، 13ویں سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر کے علاوہ سابق چیمپئن امریکہ کی وینس ولیمز اور میڈیسن کیز نے بھی پہلا مرحلہ عبور کرلیا۔
رواں برس کھیلے گئے دونوں گرینڈ سلم آسٹریلین اور فرنچ اوپن کے فاتح جوکووچ نے میزبان ملک کے غیر معروف کھلاڑی کو 2گھنٹے3 منٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔انہیں پہلے سیٹ میں تو کوئی دقت نہیں ہوئی البتہ دوسرے سیٹ میں کافی جدوجہد کرنا پڑی۔ ادھر5 بار خواتین ٹائٹل جیتنے والی وینس نے کروشیا کی 19سالہ ڈوناکو ایک گھنٹے 52 منٹ میں 7-6،6-4 سے شکست دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.