بلوچستان میگا کرپشن کیس: مشتاق رئیسانی اور اقبال ندیم کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاگیا
میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 13:42
کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) بلوچستان میگا کرپشن کیس کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور اکاﺅنٹینٹ مونسپل کمیٹی خالق آباد اقبال ندیم کو احتساب عدالت نے مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ، جبکہ عید کے تینوں دن اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی گئی۔
(جاری ہے)
نیب بلوچستان نے احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کی عدالت میں میگا کرپشن کیس کے مشتاق رئیسانی اور اقبال ندیم کو پیش کیا اور مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ مشتاق رئیسانی کی جانب سے عید کے موقع پر فیملی سے ملاقات کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے مشتاق رئیسانی کو عید کے تینوں روز اہلخانہ سے ملاقات کا حکم دیا۔
دوسری جانب اقبال ندیم کی جانب سے گردے کے مرض میں مبتلا ہونے اور طبی معائنہ کرانے کی اپیل پر عدالت نے سی ایم ایچ سے معائنہ کرانے کی ہدایت کی اور دونوں ملزمان کو احتساب عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ مشتاق رئیسانی اور اقبال ندیم کو 11 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب بلوچستان مشتاق رئیسانی کو 5 ویں جبکہ ندیم اقبال کو چوتھی بار ریمانڈ کے لیے نیب کے حوالے کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.