امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی جی سندھ
منگل 28 جون 2016 15:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا سے بات چیت میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس مقتول امجد صابری کے قاتلوں کے بہت قریب پہنچ چکی ہے جب کہ مغوی اویس شاہ سے متعلق یقین ہے کہ اغواکاروں نے انہیں کراچی میں ہی رکھا ہوا ہے تاہم ان کا موبائل فون آن کرنا اور اس سے کہیں اور کی لوکیشن ظاہر کرنا تفتیشی حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو 20 جون کو دن دہاڑے کلفٹن سے اغوا کیا گیا اور اس حوالے سے بھی تفتیشی ادارے کوئی اہم سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں تاہم اویس شاہ کے اغوا کے 72 گھنٹے بعد ان کا موبائل فون آن ہوا جو صرف 6 منٹ تک آن رہا جب کہ موبائل کی لوکیشن خیبرایجنسی ظاہر ہوئی ہے جسے تفتیشی حکام نے گمراہ کی کوشش قرار دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.