بیٹے اور خاندا ن کو یہودی کہنے پر دانیال عزیز کے والد نے مبشر لقمان کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا
عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کو انکوائری کیلئے مقدمہ بھیج دیا ٗ انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کر انے کاحکم
منگل 28 جون 2016 21:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے والد اور سابق وزیر انور عزیز چوہدری نے لائیو ٹی وی پروگرام میں اپنے بیٹے اور خاندان کو 'یہودی' کہنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے مذکورہ مقدمے کی سماعت کی۔
انور عزیز چوہدری کی جانب سے دائر استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ 25 مئی کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان مبشر لقمان نے پروگرام کے آغاز میں ایک بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز ایک یہودی خاندان کے چشم و چراغ اور ایک یہودی خاتون کے بیٹے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل حمزہ صدیقی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مبشر لقمان کے اس بیان سے ان کے موکل اور ان کے پورے خاندان کی عزت مجروح ہوئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.