چین کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
چین کے سرمایہ کاروں کی طرف سے پاکستان میں سٹیل، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں اظہار دلچسپی چین کے سرمایہ کار چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کریں، شیخ پرویز احمد
منگل 28 جون 2016 22:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) چین کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان میں سٹیل، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد میں چین کی زونرجی کمپنی لمیٹڈ اور حیبی ویلانگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ گروپ سمیت دیگر کمپنیوں کے نمائندگان شامل تھے۔
وفد نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے چین کے سرمایہ کار پاکستان میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کے موجودہ دورے کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ زونرجی کمپنی لمیٹڈ چین کی ایک اعلیٰ ٹیکنالوجی والی ایک بڑی کمپنی ہے جو شمسی توانائی، بائیو انرجی اور انرجی سیونگ سمیت توانائی کے مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے کا عمدہ تجربہ رکھتی ہے اور اب وہ پاکستان میں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.