گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات جوار ، باجرہ ، مکئی کے ساتھ ملا کر کاشت کرنے کی ہدایت

بدھ 29 جون 2016 14:45

فیصل آباد۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء)ماہرین زراعت نے گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات جوار ، باجرہ ، مکئی کے ساتھ ملا کر کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مذکورہ فصلات کو بیک وقت کاشت کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پیدا ہونے والے گوارے کی فصل کا 95 فیصدحصہ بر صغیر پاک و ہند سے حاصل ہوتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات کے ساتھ کاشت کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ گوارے کی فصل ایک سیزن کے دوران فضاء سے تقریباً 300پاؤنڈ نائٹروجن کا زمین میں اضافہ کرتی ہے ۔