پنجاب سپورٹس بورڈعامرخان باکسنگ اکیڈمی تیار کرنیکا وعدہ پورا نہ کرسکا
بدھ 29 جون 2016 14:51
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29جون ۔2016ء )محکمہ سپورٹس بورڈ پنجاب بارہ ماہ میں عامرخان باکسنگ اکیڈمی تیار کرنے کا وعدہ پورا نہ کرسکا،گزشتہ برس سابق وزیر کھیل رانا مشہود نے عامر خان اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا تھا، سیکرٹری سپورٹس ہمایوں مظہر نے پراجیکٹ میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس پنجاب پورا سال گزرنے کے باوجود عامرخان اکیڈمی کی تعمیر کیلئے ایک بھی اینٹ نہیں لگا سکا، حالانکہ گزشتہ سال برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ ملکر اس وقت کے صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے اعلان کیا تھا کہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں زیرتعمیر باکسنگ کمپلیکس میں عامر خان اکیڈمی بنائی جائے گی اور یہ اکیڈمی جون2016ء سے کام شروع کردے گی مگر پوراسال گزرنے کے باوجود پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں شروع ہوسکا۔
صوبائی وزیر کھیل ہمایوں مظہر شیخ نے پراجیکٹ میں تاخیرکا نوٹس لیتے ہوئے عامر خان باکسنگ اکیڈمی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ سیکرٹری سپورٹس کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے شروع پراجیکٹ میں تاخیر کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اسے جلد مکمل کیا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.