واپڈاحکام سوات کے عوام کامزید امتحان نہ لیں،محمودخان
سوات میں ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو امن امان کی صور تحال بگڑ سکتی ہے،وزیرکھیل وثقافت
بدھ 29 جون 2016 18:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) خیبرپختونخواکے وزیر کھیل ،ثقافت ،میوزیم اورامورنوجوانان محمودخان نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو امن امان کی صور تحال بگڑ سکتی ہے جسکی تمام ترذمہ داری وفاقی حکومت اورپیسکوحکام پرعائد ہوگی کیونکہ بجلی کے نہ ہونے کے باعث لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی بھی میسر نہیں اور ان کی روزمرہ زندگی بھی متاثرہ ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے کاروباراورروزگار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کیا۔ محمود خان نے کہاکہ پیسکوکی استعداد کاراتنی کمزور ہے کہ وہ خراب ٹرانسفارمر تک ٹھیک نہیں کرسکتے اور یہ خراب ٹرانسفارمر متعلقہ صوبائی وزیر یا ایم پی اے اپنے جیب سے خودٹھیک کراتے ہیں حالانکہ یہ کام محکمہ پیسکوکاہے۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.