لاڑکانہ: 12 سالہ بچی رمشا کنول کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاکا احتجاج
بدھ 29 جون 2016 18:40
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ اللہ آباد کے حد میں چار روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بچی رمشا کنول کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثا نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر مقتول بچی کے والد عبداللطیف کاکیپوٹو اور دیگر نے کہا کہ 4 روز قبل قبل شہر کے اللہ آباد محلے میں ڈکیتی کے دوران 12 سالہ بچی رمشا کنول کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا جس واقعے میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعے کا مقدمہ حد کے تھانہ پر درج کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.