کاشتکار مرچ کی فصل کو بیماریوں کے نقصان سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کریں ‘ترجمان محکمہ زراعت
بدھ 29 جون 2016 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) مرچ پنجاب کی اہم مصالحہ دار سبزی ہے اور اس میں حیاتین الف، ب اور ج کے علاوہ نشاستہ اور طاقت کی اکائیاں پائی جاتی ہیں ۔ مرچ کی فصل پر تنے کا گلاؤ ، مرچ کا کوڑھ ، پتوں کا مڑاؤ ،مرچ کا مرجھاؤ اور مرچ کی نیم مردگی جیسی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے مرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ مرچ کی فصل کو ان بیماریوں کے نقصان سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات کریں ۔
مرچ کے تنے کے گلاؤ کی بیماری کے حملہ کی صورت میں پودے کا تنا زمین کی سطح کے قریب سے گل جاتا ہے۔ فائی ٹافتھورارٹ پھپھوند اس بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے ۔جب پودے پھول اور پھل پر ہوتے ہیں تو سارے کا سار ا پودا سوکھ جاتا ہے ۔(جاری ہے)
کاشتکار اس بیماری کے بروقت تدارک کے لیے کھیت میں پودوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور متاثرہ پودوں کو فوری طور پر کھیت سے نکال کر جلادیں یا زمین میں دبا دیں۔
فصل کے تنوں کے ساتھ مٹی چڑھا دیں تاکہ پانی پودوں کو نہ چھوئے ۔مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پھل پر گول چھوٹے اور گہرے دھبے ظاہر ہوتے ہیں اور بعد میں یہ پھیلتے جاتے ہیں۔پھپھوند کی موجودگی کی وجہ سے تمام پھل سیاہ ہوجاتا ہے اور گر جاتا ہے۔اس بیماری کے تداک کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنایا جائے اور محکمہ زراعت کی سفارش کردہ پھپھوند کش زہروں کا سپرے کیا جائے ۔مرچ کے پتوں کے مڑاؤ کی بیماری کا حملہ جولائی اور اگست میں بارشوں کی وجہ سے موجود نمی کے باعث زیاد ہ ہوتا ہے اورسفید مکھی اس کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے ۔ اس بیماری کے حملہ سے مرچ کے پتے او رپھل چھوٹے رہ جاتے ہیں اور بعد ازاں یہ پتے چڑ مڑ ہوجاتے ہیں،پھول جھڑ جاتے ہیں اور جو پھل بنتا ہے وہ بھی چھوٹا رہ جاتا ہے۔ اس بیماری کے بروقت تدارک کے لیے کاشتکار فصل پر سفید مکھی کے حملہ پر خصوصی نظر رکھیں ۔5بالغ یا بچے یا دونوں ملا کر5 فی پتہ سفید مکھی کی معاشی نقصان کی حد ہیں ۔سفید مکھی کے انسداد کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی زہروں کا سپرے کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.