قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین محمد امتیاز تاجور کی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں انسداد بدعنوانی سے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر انسداد بدعنوانی کے بارے میں سری لنکا اور مراکش کے وزا محمد صلوئی سے ملاقاتیں
جمعرات 30 جون 2016 16:09
اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین محمد امتیاز تاجور نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں انسداد بدعنوانی سے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر انسداد بدعنوانی کے بارے میں سری لنکا کے وزیر دیانی مینڈس، مراکش کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی محمد صلوئی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں نیب کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اس سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کے شکار ہوتے ہیں اور قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے جو آگاہی تدارک اور قانون پر عمل درآمد کے ذریعے اپنا قومی فرض ادا کر رہا ہے۔(جاری ہے)
نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999ء کے تحت کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بلاتفریق بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر موثر طریقے سے اس برائی کے خاتمے کے لئے جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وسل بلوئنگ ایکٹ کی منظوری دے دی ہے، اسے منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں 20ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے نیب کے علاقائی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور نیب افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے جامع معیاری گریڈنگ سسٹم وضع کیا ہے۔ اس گریڈنگ سسٹم کے تحت نیب کے علاقائی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ معیاری گریڈنگ سسٹم کے تحت نیب کے علاقائی دفاتر کی سالانہ کارکردگی کا جنوری اور فروری 2016ء میں جائزہ لیا گیا اور تمام بیورز کو مستقبل میں ان کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے انہیں ان کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے نیب راولپنڈی علاقائی بیورو میں پہلی فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیے کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے نگرانی اور جائزے کا جامع نظام مرتب کیا ہے جس میں شکایات جمع کرانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری ، انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن مرحلہ اورعلاقائی دفاتر اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت مقدمہ سے متعلق بریفنگ، فیصلے اور اس کے شرکاء کی فہرست اور وقت اور مقام کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو معیاری اور مقداری جائزے کے ذریعے سزا دینے کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے نیب اپنے افسران کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ملائشیاء کی طرز پراسلام آباد میں نیب کی انسداد بدعنوانی اکیڈمی کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے مراکش اور سری لنکا کے وزراء نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، جمام کمال
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
-
کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے،بیرسٹرگوہر
-
عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی،اعظم نذیر تارڑ
-
ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیر اعظم، ایس آئی ایف سی، آرمی چیف کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں، عطا تارڑ
-
مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
-
حکومت پنجاب کی ہدایت پر نان ،وروٹی کی نئی قیمتوں کا سرکاری نرخ نامہ جاری،100 گرام روٹی14 روپے نان20 روپے میں فروخت ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، جام کمال
-
کسی ادارے اور حکومت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے ، عدالتوں کا احترام نہیں تو کوئی ہم سے بھی توقع نہ رکھیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.