کراچی کے بلدیاتی ملازمین کو دوجولائی کو تنخواہوں پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائیگی، محکمہ فنانس سندھ
سیدذوالفقارشاہ کا سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا حکم جاری کرنے پر اظہار تشکر
جمعرات 30 جون 2016 21:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) اندرون سندھ کے بلدیاتی اداروں سکھر ،ہالا ،مٹیاری ،نوڈیرو،رتوڈیرو،خیر پور اور دیگر علاقوں کے بلدیاتی ملازمین تا حال ماہ جون کی ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہوکر سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔جبکہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ایم سی ،ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کونسل کرا چی کے ملازمین کو دوجولائی کو تنخواہیں اور پنشن ادا کردی جائے گی ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ اور سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے ہالا کے مزدور رہنما ارباب لیاقت اور کے ایم سی وڈی ایم سیز کے ملازمین سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے عید سے قبل بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم جاری کرنے اور محکمہ فنانس کے ایڈیشنل سیکریٹری اطہر حسین میرانی ،ریسرچ آفیسر لوکل فنڈ نثار احمد شیخ ،ظہیر علی لوکل فنڈ آفیسر اور محمد ارشد سیکشن آفیسرلیگل کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کروانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کی کاوشوں سے کراچی کے بلدیاتی اداروں کو 26جون کو 50فیصد اور پھر 2جولائی کو مزید 50فیصد OZTگرانٹ جاری کرکے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنادیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.