ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کا پمپنگ اور واٹر سپلائی کا دورہ
جمعرات 30 جون 2016 23:13
سکھر۔ 30جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی نے سکھر شہر کے مختلف روڈوں، راستوں ،مارکیٹوں، پمپنگ اسٹیشنس اور واٹر سپلائی کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام ٹی ایم اوز اور نساسک کے عملداروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں کے نالوں اور گٹروں کی فوری طور پر بہتر طریقے سے صفائی کرائی جائے تاکہ امکانی بارشوں میں شہر اندر اور روڈوں پر بارش کا پانی جمع نہ ہو سکے تاکہ عوام کو مشکلات پیش نہ آئے۔
اس موقعے پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ نالوں اور گٹروں کی صفائی کے کام کی خود نگرانی کریں اور اس سلسلے میں لاپرواہی اور کوتاہی کرنے والے افسران کی فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لیے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر لکھا جا سکے۔(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام ٹی ایم اوز اور نساسک کے عملداروں کو کہا کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے کیونکہ سکھر شہر میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کو پینے کے پانی کی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے سیپکو کے عملداروں کو بھی کہا کہ واٹر سپلائی اور ڈرینیج اسٹیشنوں پر لوڈ شیڈنگ نہ کریں اور امکانی بارشوں کے دوران شہر کے روڈوں پر ڈرینیج کا کھڑا ہوا پا نی نکالا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.