لیونارڈو کے رومی بننے کیخلاف مہم کا آغاز
یہ فلم مغربی سینما میں مسلمانوں کے بارے میں پائے جانے والے تاثر کو تبدیل کر دے گی
جمعہ 1 جولائی 2016 12:55
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء)ہا لی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے فارسی شاعر رومی بننے کے خلاف شروع کی گئی ایک مہم میں ہزاروں لوگوں نے پیٹیشن پر دستخط کردیئے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی وڈ میں صوفی شاعر جلال الدین رومی کی زندگی پر ایک فلم بنائی جارہی ہے، جس کے مصنف اور ہدایت کار اس سوانح حیات کے لیے لیونارڈو ڈی کیپریو کو ’رومی‘ کے کردار جبکہ روبرٹ ڈاوٴننگ جونیئر کو ’شمس تبریز‘ کے کردار کے لیے منتخب کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
دی گارجین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم ہدایت کار نے دعویٰ کیا کہ یہ فلم مغربی سینما میں مسلمانوں کے بارے میں پائے جانے والے تاثر کو تبدیل کر دے گی۔تاہم لوگوں نے ان کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اب اس کے خلاف ایک مہم کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس پیٹیشن کا آغاز کرنے والے ایک شخص کا ماننا ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو ’رومی‘ بنانے سے مسلمانوں کی کامیابیوں کا کریڈٹ انگریزوں کو دیا جارہا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.