2کروڑ75لاکھ کا بل جمع نہ کروانے پر سیپکوحکام نے لاڑکانہ جیل کی بجلی کاٹ دی
میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 15:29
2لاڑکانہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) لاڑکانہ جیل حکام کی جانب سے2کروڑ75لاکھ کا بل جمع نہ کروانے پر سیپکوحکام نے جیل کی بجلی کاٹ دی ہے- شدید گرمی کے باعث سنٹرل جیل لاڑکانہ میں ایک قیدی جاں بحق اور 5 بے ہوش ہوگئے ، متاثرہ قیدیوں کو جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
سیپکو انتظامیہ کی جانب سے دو کروڑ 75 لاکھ روپے کی بقایا جات کے بعد سینٹرل جیل کی بجلی چار روز قبل کاٹی گئی جس کے بعد جیل انتظامیہ اور سیپکو حکام میں بجلی کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری تھے تاہم عدم ادائیگی کے باعث بجلی بحال نہ ہوسکی۔
سینٹرل جیل لاڑکانہ میں 6 قیدی شدید گرمی کے باعث بیہوش ہوگئے جن میں سے پانچ کو جیل کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جبکہ ایک قیدی 55 سالہ یوسف سومرو کو چانڈکا ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا وہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق یوسف سومرو قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق جہاں بجلی منقطع ہونے سے شدید گرمی میں اضافہ ہوا ہے وہیں سینٹرل جیل میں 650 قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن 951 قیدی وہاں قید ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.