پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزکے شیڈول کو حتمی شکل دیدی
جمعہ 1 جولائی 2016 23:07
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جولائی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزکے شیڈول کو حتمی شکل دیدی، سیریز کے مقامات اور مجوزہ شیڈول ویسٹ انڈیزبورڈ کو بھجوا دیا گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے ویسٹ انڈیز کو3ٹی ٹونٹی میچز 23 اور 24 ستمبر کو دبئی اور 27 ستمبر کو شارجہ میں کرانے کی تجویز دی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 30 ستمبر کو دبئی ، 2 اکتوبر کو شارجہ اور 5 اکتوبر کو ابوظہبی میں کرانے کا شیڈول زیر غور ہے ۔
ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد گرین شرٹس اور کالی آندھی کے مابین 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ابو ظہبی ، 21 اکتوبر سے دبئی اور 30 اکتوبر سے شارجہ میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ابوظہبی میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دبئی سٹیڈیم کا آپشن بھی زیر غور ہے ،ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے پہلے 7 سے 9 اکتوبر تک شارجہ میں پریکٹس میچ بھی کروایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.