ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا

ابرار احمد کو موقع ملنے امکان، عثمان خان، آغا سلمان اور عرفان خان نیازی میں سخت مقابلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 مئی 2024 14:44

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2024ء ) پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے حال ہی میں ختم ہونے والی آئرلینڈ اور آئندہ انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ ایونٹ میں حصہ لینے والی 20 ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے جو ابھی تک T20 ورلڈ کپ 2024ء کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان نہیں کر سکا ہے۔ مذکورہ سیریز کے لیے اعلان کردہ 18 رکنی سکواڈ کو اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 کھلاڑیوں تک کم کیا جائے گا جو 22 مئی کو لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف پہلے T20I کے بعد آئی سی سی کی 24 مئی کی ڈیڈ لائن کو پورا کرے گا۔

حارث رؤف، عثمان خان، عرفان خان نیازی، ابرار احمد اور سلمان علی آغا حال ہی میں ختم ہونے والی آئرلینڈ سیریز میں شامل نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

حسن علی نے توقعات کے برعکس صرف ایک میچ میں حصہ لیا۔ فی الحال انجری سے صحت یاب ہونے والے حارث رؤف کو فائنل اسکواڈ میں اپنی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے ورلڈ کپ تک مکمل فٹنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ابرار احمد کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ ملنے کا امکان ہے جبکہ آغا سلمان اور حسن علی کو سفر کے لیے ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر نامزد کیا جا رہا ہے۔ عرفان خان نیازی یا عثمان خان میں سے کوئی ایک سفری ریزرو کے طور پر حسن اور سلمان کے ساتھ ہوگا۔ پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔