عسکریت پسندی کے معاملے پر ڈبل گیم کر نے والے کو منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،افغانستان کا پاکستان کو انتباہ

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:49

عسکریت پسندی کے معاملے پر ڈبل گیم کر نے والے کو منفی نتائج کا سامنا ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) افغانستان نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک عسکریت پسندی کے معاملے پر ڈبل گیم کرے گا اسے منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق صدارتی ترجمان ہارون چخان سوری کا کہنا ہے کہ افغان حکومت دہشتگردی کے خلاف ایک واضح پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہ اچھے اور برے دہشتگردوں میں فرق نہیں کرتی جو ملک دہشتگردی کے حوالے سے دوہرے معیار کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اچھے اور برے دہشتگردوں میں فرق کرتے ہیں انھیں اسکی قیمت چکا نی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :