بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ

سات یوم کے بعد تمام گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی ،کسٹم حکام

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:19

بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء ) بلوچستان میں محکمہ کسٹم نے نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ، سات یوم کے بعد تمام گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی ، کسٹم حکام کے مطابق سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسٹم نے پولیس،، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کا فیصلہ کیا ہے ،جس کیلئے شہر میں نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیاں رکھنے والیتمام شو رومز مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں جس میں انہیں سات یوم کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اس عرصہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کسٹم کے پاس جمع کرادیں ، سات یوم کے بعد تمام گاڑیان ضبط کرلی جائیں گی ،،،،اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور صوبے کے دیگر شہر وں میں بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :