فیصل آباد‘ پو لیس کا جرا ئم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈا ؤن ‘سیکڑوں گرفتا ر

اتوار 3 جولائی 2016 17:40

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جولائی ۔2016ء) ضلعی پو لیس کا جرا ئم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈا ؤن سیکڑوں گرفتا ر تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ماہ ضلعی پو لیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں253مقدمات درج کرکے253ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے16کلاشنکوف،190عددپسٹل،34 عددبندوق،15عددرائفل ،ایک عددریلوالور،04عددکاربین ،ایک عددخنجر چاقو اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکئیمنشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کے دوران271مقدمات درج کر کے271ملزمان کو گرفتارکیا گیااوران کے قبضہ سے ہیروئن2.244گرام ،105.

(جاری ہے)

979کلوگرام چرس،شراب4607لیٹر،1290گرام افیون،03چالوبھٹی برآمد کر لی اوردو شرابیوں کو بھی گرفتار کرلیا مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کی گئی کاروائی میں فیصل آباد پولیس نے ماہ جون میں1066مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیاجن میںAکیٹیگری کے332مجرمان اشتہاری Bکیٹیگری کے734مجرمان اشتہاری،63عدالتی مفرورں اور 446ٹارگٹ افینڈرکوبھی گرفتارکیا ہے فیصل آباد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے سی پی او فیصل آباد نے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل د ے دیئے،منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیاجائے گا ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :