آؤٹ آف ٹرن پروموشن ،او ایس ڈی بنائے گئے پولیس افسران کو موقف سنانے کیلئے سات دن کی مہلت دیدی گئی

افسران عدالتوں کے بجائے متعلقہ افسران سے رجوع کریں‘ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے مراسلہ جاری کر دیا

اتوار 3 جولائی 2016 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جولائی ۔2016ء) آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے معاملے پر او ایس ڈی بنائے گئے پولیس افسران کو موقف سنانے کے لیے سات دن کی مہلت دیدی گئی۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق پولیس افسران کو عدالتوں کے بجائے متعلقہ افسران سے فوری رجوع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آئی جی نے متعلقہ افسران کو سات روز کے اندر متاثرہ افسران کی شنوائی کر کے فیصلہ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ آؤٹ آف ٹرن پروموشنز کے معاملے پر 85 افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :