محکمہ زراعت پنجاب کی بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو زمینوں میں وتر محفوظ کرنے کی ہدایت
ڈھلوان سطح کے حامل کھیتوں میں ڈھلوان کے مخالف رخ ہل چلانا چاہیے ترجمان
جمعہ 8 جولائی 2016 16:23
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو زمینوں میں وتر محفوظ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ بارانی علاقوں میں ربیع کی کامیاب کاشت کا انحصار موسم گرما میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کے پانی کو زیاد ہ عرصہ زمین میں محفوظ کرنے پر ہے اس مقصد کیلئے ایک مرتبہ زمین میں گہر۱ ہل (مولڈ بولڈپلو) مون سون کی بارشوں کے شروع ہونے سے قبل چلا دینا چاہیے۔
اس عمل سے زمین کافی گہرائی تک نرم ہو جاتی ہے اور بارشوں کا زیادہ سے زیادہ پانی زمین میں جذب ہو جاتاہے اس کے بعدہر بارش کے بعد زمین وتر آنے پر ایک مرتبہ عام ہل بمعہ سہاگہ چلا دیا جائے تا کہ وتر محفوظ رہ سکے۔ڈھلوان سطح کے حامل کھیتوں میں ڈھلوان کے مخالف رخ ہل چلانا چاہیے تاکہ بارشوں کا پانی سیاڑوں میں جذب ہو سکے۔(جاری ہے)
اگر سیاڑ ڈھلوان کے متوازی ہو ں گے تو پانی نہ صرف بہہ کر ضائع ہو گا بلکہ اپنے ساتھ زرخیز مٹی بھی بہا کر لے جائیگا۔
کھیتوں کی وٹ بندی مضبوط کرنا انتہائی اہم ہے تا کہ بارانِ رحمت کا ایک ایک قطرہ کھیت میں جذب ہو جائے اور کھیت کٹاوٴ اور بُردگی سے محفوظ رہے۔ وٹ بندی مضبوط کرنے کا کام فصل کاشت کرنے سے پہلے کرنا چاہیے اور ہر بارش کے بعد وٹوں کا معائنہ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ اگر کہیں سے کوئی وٹ ٹوٹی ہوئی ہو تو اسے فوراً ٹھیک کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.