کراچی‘ ایدھی سینٹر میٹھادر اور میمن مسجد میں عبدالستار ایدھی کا سوئم

سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد کی سوئم میں شرکت ‘سیکیورٹی کے سخت انتظامات مسیحی برادری کی جانب سے بھی عبدالستار ایدھی کیلئے سینٹرل بروکس میموریل چرچ صدر میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام

اتوار 10 جولائی 2016 12:17

کراچی‘ ایدھی سینٹر میٹھادر اور میمن مسجد میں عبدالستار ایدھی کا سوئم

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) کراچی میں ایدھی سینٹر میٹھادر اور میمن مسجد میں معروف عالمی و سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے سوئم کیلئے قران خوانی۔ سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے سوئم میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی خاص انتظامات کئے گئے۔اتوار کو عبدالستار ایدھی کا سوئم آج صبح ساڑھے نو بجے میمن مسجد میں شروع ہوا۔

عبد الستار ایدھی کے ایصال ثواب کیلئے میٹھادر اور میمن مسجد میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ سوئم میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی پیپلزپارٹی کے رہنما راشد ربانی، وقار مہدی، ایم کیو ایم کے سفیان یوسف، سینیٹر تنویر الحق تھانوی، جماعت اہلسنت کے قاضی احمد نورانی سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی سوئم میں شرکت کیلئے میمن مسجد پہنچے۔

(جاری ہے)

میٹھادر میں سوئم کی تقریب میں ایدھی سینٹر کی رضاکار خواتین سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قران خوانی کی۔

شہید چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بلقیس ایدھی سے خصوصی ملاقات کی۔کراچی میں مسیحی برادری کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے لیے سینٹرل بروکس میموریل چرچ صدر میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب، سوئم،فاتحہ خوانی کے سلسلے میں منعقد کی جانیوالی تقریبات کی سیکیورٹی کا بہتر بندوبست کرنے کے احکامات دیئے۔ سہیل انور سیال نے ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ساوٴتھ،ڈی آئی جی ویسٹ،ایس ایس پی سٹی سمیت دیگر پولیس افسران کے علاوہ ڈی آئی جی ٹریفک کو اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :