ملتان: بند صندوق میں دم گھٹنے سے ‘آشنا‘ ہلاک
فہد شبیر اتوار 10 جولائی 2016 23:38
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی۔2016ء) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایک خاتون نے ملنے کیلئے آنے والے اپنے آشنا کو سسرالیوں سے بچانے کیلئے صندوق میں بند کردیا، جہاں وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملتان کے قریب ضلع مظفر گڑھ کی پولیس کے مطابق شادہ شدہ اور بچے کا والد 22 سالہ مشتاق احمد بلوچ کے اپنی کزن رانی بی بی کے ساتھ نجی تعلقات قائم تھے، جو پہلے سے شادی شدہ اوردو بچوں کی والدہ ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد بلوچ گذشتہ رات رانی بی بی کے گھر آیا جہاں اس کے سسرالی رشتےدار سو رہے تھے، تاہم مشتاق کی آمد سے پیدا ہونے والی آواز کی وجہ سے وہ اٹھ گئے۔ خاتون نے مشتاق احمد بلوچ کو سسرالیوں سے بچانے کیلئے اپنے کمرے میں موجود ایک صندوق میں بند کردیا اور اسے تالا لگادیا۔(جاری ہے)
خاتون کے سسر اور دیور نے خاتون کے کمرے کی تلاشی لی اور اس موقع پر مشتاق احمد بلوچ صندوق میں دم گھٹنے کی وجہ سے چلانے لگا، تاہم انھوں نے اسے صندوق سے نہیں نکالا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ انھوں نے صندوق نہیں کھولا، جس کی وجہ سے مشتاق احمد 15 منٹ تک چلانے کے بعد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ مقامی پولیس عہدیدار سردار محمد ادریس نے بتایا کہ 'ہم نے خاتون کے سسر اور ان کے دو بیٹوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا خاتون کا شوہر گھر میں موجود نہیں تھا اور وہ کراچی میں ملازم ہے۔ ضلع مظفر گڑھ کے پولیس عہدیدار اویس احمد ملک نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.