کپاس کے کاشتکاروں کو کھیتوں سے بارش کا فالتو پانی 24گھنٹے کے اندر اندر نکالنے کی ہدایت

پیر 11 جولائی 2016 16:00

فیصل آباد۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) پنجاب میں مون سون کاسلسلہ شروع ہونے کے باعث کپاس کے کاشتکاروں کو کھیتوں سے بارش کا فالتو پانی 24 گھنٹے کے اندر اندر نکالنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لہٰذا کپاس کے کاشتکاروں کو اپنی کاشتہ فصل کو زیادہ بارشوں کے نقصانات سے بچانے کے لیے بارش کا فالتو پانی 24گھنٹے کے اندر کھیت سے نکالنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ اگر بارش کا پانی کھیت میں 24گھنٹے سے زیادہ دیر تک کھڑا رہے تو فصل کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور 48گھنٹے تک پانی کھڑا رہنے کی صورت میں پودے مرجھا جاتے ہیں اور فصل کا نقصا ن ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

علاو ہ ازیں فصل کو بارشوں کے زیادہ پانی کے نقصانات سے بچانے کے لیے فالتو پانی خالی کھیتوں میں یا کاشتہ فصل کماد یا دھان وغیرہ میں نکال دیں لیکن اگر پانی کپاس کے کھیت سے باہر نہ نکالا جاسکتا ہو تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کردیں۔

متعلقہ عنوان :