ڈی ایچ کیو وہاڑی میں ڈاکٹروں ،عملے کی لاپرواہی کے باعث 5 سالہ محمد حارث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
لواحقین نے سیشن کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دیدی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے ، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ
پیر 11 جولائی 2016 16:43
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی میں ڈاکٹروں اورعملے کی لاپرواہی کے باعث 5 سالہ محمد حارث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، لواحقین نے سیشن کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دیدی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
تفصیلات کے مطابق 30 جون کو پیپلز کالونی وہاڑی کے رہائشی رضوان صدیقی کے بیٹے محمد حارث کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی لایا گیا اسے قے کی شکایت تھی ‘جہاں ڈیوٹی پر موجود چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد نے بچے کو چیک نہیں کیا اور دوسرے کمرے میں دوستوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف رہے،محمد حارث صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہسپتال میں داخل رہا ‘ دوسرے ڈاکٹر نے بچے کو چیک کیا تاہم نہ ہی بچے کا معدہ صاف کر نے یا کوئی اور متعلقہ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی بلکہ اسے خون کی کمی کی شکایت قرار دیکر سینگوبیان سیرپ تجویز کرتے ہوئے چار دن تک دوبارہ آنے کی ہدایت کی ‘عینی شاہد کے مطابق اگلے ہی روز بچے کے پیٹ میں شدید درد ہوا اور اسے دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس وقت ڈاکٹر ہمایوں کامران ڈیوٹی پر موجود تھے، بچے کی حالت دیکھتے ہوئے اس کیلئے زینٹک انجکشن تجویز کیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.