جرمنی کے شہر اسٹٹ گارڈ میں نامعلوم شخص کا حملہ،2 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی پیر 11 جولائی 2016 19:52

جرمنی کے شہر اسٹٹ گارڈ میں نامعلوم شخص کا حملہ،2 افراد ہلاک

اسٹٹ گارڈ (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) جرمنی کے شہر اسٹٹ گارڈ میں نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر اسٹٹ گارڈ میں نامعلوم شخص کی جانب سے ایک لاء فرم کی عمارت میں حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آور کی جانب سے عمارت میں فائرنگ کی گئی ہے جبکہ کئی افراد کو یرغمال بنا لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔تمام جب پولیس عمارت میں پہنچی تو وہاں 2 لاشیں ملیں جو ایک حملہ آور اور ایک یرغمالی کی تھی. سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شہر میں چلنے والی ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :