امریکی ریاست مشی گن میں عدالت کے احاطے میں فائرنگ کے باعث 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی

muhammad ali محمد علی منگل 12 جولائی 2016 01:39

امریکی ریاست مشی گن میں عدالت کے احاطے میں فائرنگ کے باعث 3 افراد ہلاک ..

مشی گن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جولائی ۔2016ء) امریکی ریاست مشی گن میں عدالت کے احاطے میں فائرنگ کے باعث 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں عدالت کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک ملزم نے عدالت لے جانے کے دوران عدالتی اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کر دی جس کے باعث 2 عدالتی اہلکاروں جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :