چین کے 21طالبعلم یونیورسٹی آف تسمانیہ پہنچ گئے

طلباء جہاز رانی ،سمندری آب وہوا اور ماحول کے بارے میں تحقیق کرینگے

منگل 12 جولائی 2016 16:19

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء) چین کے 21طالبعلم آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف تسمانیہ پہنچ گئے ہیں ، یہاں یونیورسٹی حکام نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا ، یہ طلباء یونیورسٹی میں جہاز رانی اور قطب جنوبی کے بارے میں دو سالہ کورس میں حصہ لیں گے ،ان طالبعلموں کا تعلق اوشین یونیورسٹی آف چائنا سے ہے تاہم وہ اب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے آسٹریلیا کی یونیورسٹی نے داخلہ لے رہے ہیں ، یہاں وہ سمندر ی آب وہوا ، جنوبی سمندر اور قطب جنوبی کے ماحوال کے بارے میں مزید تحقیق کریں گے ، یہ بھی دیکھیں گے کہ ان کے عالمی آب و ہوا پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ، چین اور تسمانیہ کے درمیان گذشتہ چند برسوں میں تعلیمی اور تحقیقی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور آسٹریلیا کے طالبعلم کی چین کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے لگے ہیں جبکہ حال ہی میں 48چینی طالبعلموں نے تنزانیہ کی یونیورسٹی سے چا ر سالہ کورس مکمل کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :