رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد کو حراست میں لے لیا

منگل 12 جولائی 2016 21:01

رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد کو حراست میں لے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء) رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد کو بلاک 6 فیڈرل بی ایریا سے گرفتار کر لیا ہے۔ اظہار احمد خان ایم کیو ایم کے رہنما عبدالحسیب کی عیادت کے لیے ایف بی ایریا میں انکے گھر گئے تھے ۔

انہیں عبدالحسیب کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران رینجرز اہلکاروں نے رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان کواپنی تحویل لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔اظہاراحمد خان ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن تھے اوراس سے قبل پارٹی ٹکٹ پر سائٹ ٹاؤن کے ناظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہار خان ایک طویل عرصے سے بیرونِ ملک مقیم تھے اورحال ہی میں لندن سے کراچی واپس آئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان اور قمرمنصور کو بھی رینجرز حراست میں لے چکی ہے جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب رینجرز نے اب تک گرفتاری کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔