چین نے نامعلوم تربیتی مقام پر کراس تھیٹر فوجی مشق شروع کر دی

منگل 12 جولائی 2016 22:24

چین نے نامعلوم تربیتی مقام پر کراس تھیٹر فوجی مشق شروع کر دی

ین چوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء ) چین نے گزشتہ روز بعددوپہر مختلف تھیٹر فوجی یونٹوں کے ساتھ شمال مغرب میں ایک نامعلوم تربیتی اڈے پر فوجی مشق کا اعلان کر دیا۔ یہ 9روزہ فوجی مشق چین کی طرف سے جنوری میں قائم کئے جانے والے نئے کمانڈ سسٹم کے بعد سے پہلی کراس۔ تھیٹر مشق ہے ۔

(جاری ہے)

مشرقی تھیٹر کمانڈ کے 31ویں آرمی گروپ کے توپ خانے نے 2500کلومیٹر مارچ کرنے کے بعد مشق میں شرکت کی جبکہ مشق میں اس کا مدمقابل مغربی تھیٹر کمانڈ کے 47ویں آرمی گروپ کا ایک برگیڈ ہے ۔

اس گروپ کا مقصد مقابلے ،حملے اور دفاع میں فائر پاور کے استعمال کو تربیت دینا ہے ۔ اس کے علاوہ فوج کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد لینڈنگ اور اینٹی لینڈنگ وغیرہ کی تربیت دینا ہے ۔ جولائی کے وسط سے اگست کے اواخر تک عوامی سپہ آزادی ( پی ایل اے ) کراس۔تھیٹر مشقوں میں شامل ہونے کے لئے پانچ تھیٹر کمانڈز سے توپ خانہ بریگیڈز کا اہتمام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :